Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پھر لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پھر لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ
April 9, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) محکمہ موسمیات نے دو روز تک ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔ این ڈی ایم نے وارننگ جاری کی ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ جانی ومالی نقصان سے بچنے کے اقدامات کیے جائیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے روز شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ فاٹا، بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ کشمیر، ہزارہ ڈویژن اور خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اتوار اور سوموار کے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلایئڈنگ کے نقصانات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جس سے گرمی کی لہر کم ہو جائے گی۔ دوسری جانب پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے سلسلہ جاری ہے خیبرپختونخوا میں کوہستان اور شانگلہ میں بارشوں اور لینڈسلائڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا نیا سلسلہ پیر کے روز تک جاری رہنے کی پیشنگوئی کر دی ہے۔