Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، ایک بچی جاں بحق، متعدد افراد زخمی

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، ایک بچی جاں بحق، متعدد افراد زخمی
January 31, 2018

لاہور ( 92 ) ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں سے ایک بچی جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

لاہور، گجرات، کوئٹہ ، جہلم، اسلام آباد، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، پشاور، صوابی، چلاس اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ بلوچستان کے علاقے بیلہ میں گھر کی چھت گرنے سے 2 سال کی بچی جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئیجبکہ زیرزمین گہرائی 178 کلومیٹر تھی ۔  زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا ۔

لاہور سمیت پورا ملک زلزلے سے لرز اٹھا  مختلف شہروں میں شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، عمارتوں کے  درودیوار لرزنے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔  لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ لاہور، گجرات، جہلم، دیپالپور، حسن ابدال، پاراچنار، لیہ، میانوالی، چیچہ وطنی، ڈیرہ اسماعیل خان، کوٹلی، کھوئی رٹہ، پنڈدادنخان، کوہاٹ، میرپور، مظفر آباد، شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں زلرے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، منڈی بہاؤالدین، شکرگڑھ، علی پورچٹھہ، چارسدہ، بہاولنگر، صوابی، شاہ کوٹ، ساہیوال، جلال پوربھٹیاں، شانگلہ، چلاس، لوئردیر، صفدرآباد، بھکر، پاکپتن، ننکانہ صاحب، ملتان، جھنگ، سرگودھا، بنوں، شمالی وزیرستان، چشتیاں، فیروزوالا اور خانیوال میں بھی در و دیوار لرز اٹھے۔

ادھر، بلوچستان کی بھی زمین کانپ اٹھی۔ بیلہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے چھتیں اور دیواریں گرنے سے ایک بچی جاں بحق، جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

لسبیلہ کے قدیم شہر بیلہ اور گردنواح میں زلزلے نے خوف پیدا کر دیا۔ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے زلزلے سے 1 بچہ جاں بحق 9 افراد زخمی ہوئے زلزلے سے متعدد مکانات اور سرکاری سکولوں کو نقصان پہنچا اور دیواروں مں دراڑیں پیدا ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام سرکاری سکلولوں میں بچوں کو چھٹی دے دی گی زلزلہ پیمانہ مرکز کے مطا بق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد بیلہ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گی ہے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے امدادی فراہم کی گی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا لسبیلہ اور آواران اضلاع میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ، فورسز اور پی ڈی ایم اے کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کے آغاز کی ہدایت کردی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زیرزمین گہرائی 178 کلومیٹر تھی ، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا ۔

بھارت اور افغانستان کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ مقبوضہ کشمیر کا علاقے سرینگر بھی لرز اٹھا ۔ بھارت کے شمالی علاقوں میں شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔