ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

لاہور ( 92 نیوز ) ملک کے مختلف شہرو ں ابر کرم برس پڑا ، جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ۔
لاہور،کراچی ، اور راولپنڈی میں ابر کرم برسا تو شہریوں نے سردی سے بچنے کیلئے مزید انتظامات کر لئے ۔ دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے بارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔
اپر دیر،لواری ٹاپ ،کمراٹ ،بن شاہی میں سفید گالوں کی برسات ہوئی جس سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔