Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشیں ، اسلام آباد میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشیں ، اسلام آباد میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار
August 8, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

نارووال، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، ملکوال میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔ وزیر آباد ، نوشہرہ ورکاں، رحمانپورہ و دیگر علاقوں میں بادل برسے۔ بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

گجرات میں نکاسی آب نہ ہونے پر شہر کے کئی علاقے ڈوب گئے۔ نارووال میں نالہ ڈیک، بسنتر اور دریائے راوی میں طغیانی آ گئی۔