ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں، موسم خوشگوار
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وادی کوئٹہ ،مردان ، سوات اور مالاکنڈ میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔
دوسری جانب ملتان شہر بھی بادلوں کی لپیٹ میں ہے جب کہ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔
آئندہ دو روز تک خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے ۔