Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک کے سال دو ہزار اکیس جنوری میں ترسیلات زر کے ذخائر 2 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے

ملک کے سال دو ہزار اکیس جنوری میں ترسیلات زر کے ذخائر 2 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے
February 15, 2021

کراچی (92 نیوز) ملک کے ترسیلات زر کے ذخائر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر آ گئے۔ سال دو ہزار اکیس جنوری میں ترسیلات زر کے ذخائر 2 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے جو کہ جنوری 2020 کی نسبت 19 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ 8 ماہ سے ترسیلات زر کے ذخائرمیں مسلسل 2 ارب ڈالرکا اضافہ رہا جبکہ گزشتہ مالیاتی سال کے مقابلے میں ترسیلات میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک  کے مطابق ترسیلات زر کے ذخائر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر ہیں۔

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ہفتے کے پہلے دن  زبردست  تیزی  دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس567 پوائنٹس اضافے سے 46375 پر بند ہوا۔ پیر کے روز  24 ارب روپے سے زائد  مالیت کے 48.63 کروڑ شیئر ز کا کاروبار کیا گیا۔

کرشنی مارکیٹ  ڈالر  کی قدر میں  اضافہ ہوا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ہو کر 159.27 روپے پر بند ہوا ، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے  بڑھ کر 159 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔