Friday, January 27, 2023

ملک کے زیادہ تر حصوں میں گہرے بادلوں کا راج برقرار

ملک کے زیادہ تر حصوں میں گہرے  بادلوں کا راج برقرار
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ کہیں رم جھم تو کہیں بادل کھل کے برسے ۔ ادھر شہر اقتدار میں بادل کھل کے برسے، جڑواں شہروں میں وقفے  وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری  ہے ۔ لاہور پر بھی کالی گھٹاؤں کا راج ہے ، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور پارہ گرنے سے موسم سہانا ہو گیا۔ ملتان میں رم جھم نے گرمی کا زور توڑ دیا ۔ گجرات، چنیوٹ میں بھی آسمان سے سفید موتیوں کی برسات آ گئی ۔ فیصل آباد میں بوندا باندی جبکہ خانیوال،کبیر والا  شجاع آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ پشاور، صوابی، مردان  میں بارش  سے گرمی کو بریک لگ گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں  ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔