Friday, December 9, 2022

ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے: طاہر القادری

ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے: طاہر القادری
کراچی(92نیوز)ڈاکٹرطاہرالقادری نے احتجاجی تحریک کےشیڈول میں تبدیلی کااعلان کردیا ۔ تین ستمبر کو راولپنڈی میں تحریک قصاص اورتحریک سالمیت پاکستان کے تحت اجتماع ہوگا، کہتے ہیں ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کی زبان کھینچ  لینی چاہیے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں عوامی تحریک کے تحت مزار قائد سے تبت سینٹر تک قصاص ریلی نکالی گی ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید خصوصی طور پر ریلی میں شریک ہوئے ۔ حکومت پر گرجے کہا کاروباری سیاست دانوں نے ملک کی ہر شے کو خریدنے کی کوشش کی ہے پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کا سخت احتساب ہونا چاہیے  ۔ ریلی سے خطاب میں  سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والاکوئی بھی شخص پاکستان کو گالی دینے کاتصوربھی نہیں کرسکتا ۔ لندن سے کی گئی پاکستان مخالف تقریر کامسودہ اسلام آبادمیں بیٹھے حکمرانوں نے بھیجا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے قومی سلامتی کے اداروں پر زور دیا کہ وہ حکمرانوں کےخلاف سخت ترین ایکشن لیں ۔