Tuesday, February 7, 2023

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا
لاہور ( 92 نیوز) ملک کے بیشتر گرمی کا اثر برقرار رہا جبکہ  کراچی والوں کیلئے اچھی خبر ہے  کہ  موسم مزید  چند روز خوشگوار رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ شہر قائد کا موسم آج بھی معتدل رہا، سمندری ہواؤں نے  درجہ حرارت کو زیادہ بڑھنے نہیں دیا۔ ملک کے بیشتر مقامات پر گرمی کا اثر رہا، سکرنڈ میں سورج نے تیور دکھائے تو  پارہ 43 ڈگری تک  چڑھ گیا،بھکر،مٹھی ،نوابشاہ میں  بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک اور گرم ہوگا،جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی،،تاہم راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد،ساہیوال ،ملتان بہاولپور ،ڈی جی خان ،ہزارہ ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں اور بارش کا امکان ہے۔