Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا
February 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا ، مکران اور کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ گزشتہ دو روز سے نکلنے والی دھوپ کے باعث لاہور میں شدید سردی کا زور ٹوٹ گیا، سورج نے  چہرہ دکھایا تو شہریوں کے چہرے کھل اٹھے  مگر محکمہ موسمیات نے کل سے  پھر پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کر دیا جس کے اثرات لاہورپر بھی مرتب ہوں گے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے  اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ  کے علاقوں میں مینہ برسنے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب پہاڑوں پر  برفباری  کی بھی پیش گوئی ہو چکی ہے ۔