Monday, October 3, 2022

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم سرد اورخشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم سرد اورخشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا ۔
دسمبرکے سرد موسم میں سورج کی خوبصورت کرنوں کی حدت نے موسم اور بھی دلفریب بنا دیا۔ لاہور ، اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج موسم سرد اور خشک ہے۔ لاہور میں کم سے کم در جہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کے مختلف علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی۔ اوچ شریف اور مضافات میں شدید دھند نے ہر چیز کو ڈھانپے رکھا۔ حد نگاہ 20 سے 30 میٹر رہنے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی جس کے باعث ہائی وے پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو دوران سفر فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔