Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری
February 13, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہر شے نے جیسے سفید لباس زیب تن کر لیا ہے ۔
یخ تنگی، شانگلہ ٹاپ، اجمیر سپین غر سمیت بالائی علاقوں میں چار سے پانچ فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ۔
برفباری سے جہاں خوبصورت مناظر دیکھنے کو مل رہےہیں وہیں عوامی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔
شدید برفباری کے باعث چھترپلین کے مقام پر قراقرم ہائے وے، یخ تنگے پورن روڈ اور بشام سوات روڈ بدستور دوسرے روز بھی بند ہے جس سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں ۔
ملکہ کوہسار میں بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ اب تک 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے ۔ برفباری کے خوبصورت مناظر دیکھنے کیلئے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم سڑکوں پر پھسلن کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں ۔
ادھر دیربالا میں مسلسل چھتیس گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ سڑکیں بند ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔
ایبٹ آباد میں بھی بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔