Saturday, October 1, 2022

ملک کے اکثر مقامات پر آج موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

ملک کے اکثر مقامات پر آج موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کے اکثر مقامات پر آج موسم خشک رہے گا ،  محکمہ موسميات کے مطابق  شمالی علاقہ جات مزید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا، سب سے کم درجہ حرارت  اسکردو ،استور منفی05،کالام منفی04ڈگرى رہا  ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گوپس ، پاراچنار میں  منفی 03 اوربگروٹ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔