ملک کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، حسین ہارون کو وزارت خارجہ کا قلمدان دے دیا
اسلام آباد (92 نیوز) نگران وزیر اعظم جسٹس ر ناصرالملک کی 6 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین نے نگران کابینہ سے حلف لیا جب کہ کابینہ میں شامل اراکین میں شمشاد اختر ، عبداللہ حسین ہارون، روشن خورشید برونچا، اعظم خان، سید علی ظفر اور محمد یوسف شیخ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبد اللہ حسین ہارون کو وزیر خارجہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کو وزیر خزانہ کے قلمدان دیے گئے۔
علی ظفر کو وزارت اطلاعات ، قانون و انصاف اعظم خان کو وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کی وزارت دی گئی۔
سینٹر خورشید بھروچہ کو انسانی حقوق اور تعلیم ، یوسف شیخ کو وزارت صعنت تجارت اور پورٹ اینڈ شپنگ کا قلمدان دیا گیا۔
یکم جون کو نگران وزیراعظم جسٹس ر ناصر الملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
عبد اللہ ہارون 2008 سے 2012 تک اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب بھی رہے ہیں۔
شمشاد اختر پہلی خاتون اور مشرف دور میں 14 ویں گورنر اسٹیٹ بنک بھی رہ چکی ہیں اور عالمی بنک کی نائب صدر بھی رہ چکی ہیں۔
شمشاد اختر 2005 سے 2009 تک گورنر اسٹیٹ بنک رہی ہیں۔ علی ظفر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں۔