Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک کی موجودہ صورتحال، وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر مذہبی امور لاہور پہنچ گئے

ملک کی موجودہ صورتحال، وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر مذہبی امور لاہور پہنچ گئے
October 23, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری لاہور پہنچ گئے۔

حکومتی وفد احتجاج پر موجود کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کرے گا۔ پیر نورالحق قادری کے علمائے کرام سے بھی ٹیلی فونک رابطے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ عوام کی مال و جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔