Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک کی معروف اداکارہ دردانہ بٹ عرف دودی کراچی میں انتقال کر گئیں

ملک کی معروف اداکارہ دردانہ بٹ عرف دودی کراچی میں انتقال کر گئیں
August 12, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ملک کی معروف اداکارہ اور اظہار خیالات سے جانی جانے والی مسکراہٹیں خوشیاں بانٹتی اداکارہ دردانہ بٹ ہمیشہ کیلئے چلی گئیں۔

دردرانہ بٹ کو اگر ڈرامہ اکیڈمی کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ اداکاری ان کی فطرت میں شامل تھی۔ اپنے کردار کے ساتھ ایسا انصاف کرتیں کہ بالکل حقیقت کا گمان ہوتا۔ ان کی فطری اداکاری اور اظہار خیالات کی وجہ سے ان کی ہمیشہ  تعریف کی گئی۔

1978ء میں انہوں نے معین اختر کے ساتھ مزاحیہ پروگرام "ففٹی ففٹی" میں ایک کردار کیا تھا۔ یہ پروگرام 1984ء میں ختم ہوا۔ انہیں ناظرین کی طرف سے بہت زیادہ پزیرائی ملی۔

آنگن ٹیڑھا، نوکر کے آگے چاکر، تنہائیاں، رسوائی اور انتظار سمیت کئی ایسے کردار ادا کیے جنہوں نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ قائم کیے۔ نئے آنے والے فنکار بھی اس سے استعفاد حاصل کرتے ہیں۔

1938 میں پیدا ہونیوالی دردانہ بٹ نے بچپن میں اپنے والدین کو کھو دیا لیکن زندگی کے مصائب کا صبرو استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا اور اپنی صلاحیتوں سے خود کو منوایا۔ بڑی اداکارہ کورونا سے لڑتے لڑتے بالآخر ہار گئیں۔ دردارنہ بٹ دنیا سے تو چلی گئیں لیکن اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں خود کو امر کر گئیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔