Saturday, October 1, 2022

ملک کی جیلوں میں تمام قیدیوں کے علاج کی رپورٹ طلب

ملک کی جیلوں میں تمام قیدیوں کے علاج کی رپورٹ طلب
اسلام آباد  ( 92 نیوز) نواز شریف کےساتھ ساتھ ملک  کی جیلوں میں بیمار قیدیوں کی  بھی سنی گئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پنجاب کی جیلوں میں تمام قیدیوں کے علاج کی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے کہا ہمیں ٹال مٹول والا جواب نہ دیا جائے ،  معاملہ صرف نواز شریف کا نہیں،یہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو درخواست تک نہیں لکھ سکتے۔ پنجاب کی جیلوں میں بیمار قیدیوں کی سنی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کرلی، نوازشریف کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ کو روسٹرم پر بلاکر جیل قوانین پڑھنے کی ہدایت کی گئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ سے کہا آپ نے پتہ کیا کہ پنجاب حکومت نے جیل میں تمام بیمار قیدیوں کو کیا سہولیات دیں؟۔ عدالت نے تحریری حکم میں وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ تمام صوبائی حکومتوں سے بیمار قیدیوں کے علاج کی رپورٹ طلب کی جائے، سیکرٹری داخلہ پندرہ دن میں رپورٹ جمع کرائیں، بتایا جائے کتنے قیدی علاج نہ ہونے پر انتقال کرگئے؟۔