Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک کی ترقی کرتی معیشت پر سیاسی حالات کا منفی اثر پڑا، وزیراعظم

ملک کی ترقی کرتی معیشت پر سیاسی حالات کا منفی اثر پڑا، وزیراعظم
July 6, 2017

 

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم میاں نوازشریف بھی سیاسی مخالفین کے خلاف بول پڑے ۔کہتے ہیں  جی آئی ٹی کا معاملہ حل ہوجائے پھر دھرنا پارٹی سے بھی نمٹ لیں گے ۔اپوزیشن سازش کر رہی ہے مخالفین کے عزائم کچھ اور ہیں ۔ایٹمی دھماکے کا بٹن دبانے والے کا احتساب ہو رہا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سیاسی مخالفین کو دو ٹوک پیغام دے دیا  ۔ تاجکستان سے واپسی پر جہاز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کے بارے میں دل کی بھڑاس خوب نکالی اور کہا کہ  کبھی بڑھک نہیں مارتے لیکن جے آئی ٹی کا معاملہ حل ہوجائے پھر اس دھرنا پارٹی سے بھی نمٹ لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے واضح کہا کہ  اپوزیشن سازشوں میں مصروف ہے مخالفین کے عزائم کچھ اور ہیں جے آئی ٹی میں بھی سرخرو ہو نگے خدا اور پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں ۔وزیراعظم نے سوال اُٹھایا کہ پہلے بتایا تو جائے کہ ہم نے کون سا قومی سرمایہ لوٹا ہے؟

وزیراعظم نے کہا اُن کا خاندان اُنیس سو سینتیس سے بزنس کر رہا ہے ،بے ضابطگیوں کا کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ۔

بھارت سے تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک سے ہمیشہ اچھے تعلقات کی کوشش کی، بھارتی وزیر اعظم کی حلف برداری میں  بھی شامل ہوئے لیکن اب کشمیر میں ہونے والی قتل و غارت گری کے بعد اب ان سے کیسے بات کریں۔