Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک کیلئے قربانیوں کا اعتراف‘ فوجی جوانوں میں اعزازی تمغے تقسیم

ملک کیلئے قربانیوں کا اعتراف‘ فوجی جوانوں میں اعزازی تمغے تقسیم
April 6, 2016
راولپنڈی (92نیوز) جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اعزازات کی تقسیم کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کور کمانڈر نے آرمی افسران اور جوانوں میں ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ بسالت‘ ستارہ امتیاز (ملٹری)‘ تمغہ امتیاز (ملٹری) تقسیم کیے۔ پندرہ افسران اور اکیاسی جوانوں میں تمغہ بسالت تقسیم کیے گئے جن میں ایک شہید افسر اور 76 شہید جوان شامل ہیں۔ ان جوانوں کو آپریشن ضرب عضب میں ان کی قربانیوں کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔ چھیالیس افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 106 افسران میں تمغہ امتیاز (ملٹری) تقسیم کیے گئے۔ واضح رہے کہ مذکورہ ایوارڈز کی تقسیم کا اعلان یوم پاکستان پر کیا گیا تھا۔ تقریب میں آرمی افسران اور ان کے اہل خانہ نے بھرپور شرکت کی۔