Sunday, September 25, 2022

ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔کانفرنس میں مجموعی تذویراتی، قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1318573569744449537?s=20 آرمی چیف نے کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں کہا امن و استحکام کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ کانفرنس کے شرکا نے عزم کیا کہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔ کانفرنس میں سول، فوجی شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بلوچستان، قبائلی اضلاع میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کا مجموعی جائزہ لیا گیا۔