Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک کو ’’ریاست مدینہ‘‘ بنانے کے متعلق سفارشات تیار

ملک کو ’’ریاست مدینہ‘‘ بنانے کے متعلق سفارشات تیار
January 29, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک کو ’’ریاست مدینہ‘‘ بنانے کے متعلق سفارشات تیار کر لیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس چیئرمین قبلہ ایاز کی سربراہی میں ہوا جس میں سولہ نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔ ریاست مدینہ کی طرز پرماڈل کی تیاری کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل نے کام شروع کر دیا اور ابتدائی تجاویز مرتب کر لی گئیں۔ سب سے پہلے سودی نظام کے خاتمے کی متفقہ تجویز دیدی گئی۔ نظام حکومت اور نظام عدل کو اسلامی بنیادوں پراستوار کرنے کی تجویز دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کی طرز پر ریاست کے قیام سے متعلق رہنمائی کےلئے وفاقی حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کیا تھا جس پر کونسل کے بیس رکنی ورکنگ گروپ نے ابتدائی تجاویز تیار کرکے اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس میں پیش کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہا کہ ابتدائی تجاویز میں سب سے پہلے سودی نظام کے خاتمہ کا کہا گیا ہے۔ تعلیمی، معاشی نظام میں بہتری، نظام حکومت اور نظام عدل کو اسلامی بنیادوں پر بنائے جانے کی بھی تجویز دی گئی ہیں۔ اسی طرح معاشرتی فلاح و بہبود کا نظام لانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل ابتدائی تجاویز کی منظوری دے گی جس کے بعد تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا جس میں سرکاری حج پر سبسڈی کی شرعی حیثیت پر غور ہو گا۔