Tuesday, November 28, 2023

ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ، مریم اورنگزیب

ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ، مریم اورنگزیب
January 20, 2021

لاہور (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ گیا۔

مریم اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈھائی سال گزر گئے حکومت ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔ ‏یہ لوگ قومی خزانے سے کمیشن کھاتے ہوئے خود پکڑے گئے۔ حکومتی ترجمان کاغذ لہرا لہرا کر الزامات لگاتے ہیں۔ آپ پر انگلیاں اٹھتی ہیں تو آپ کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔ شریف فیملی اور ن لیگ کے قائدین پر اب تک صرف الزامات ہی لگ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا وزیراعظم عمران خان ہر الزام پر ایک ہی جواب دیتے ہیں ، مجھے نہیں پتا۔ آپ کے پاس 31 جنوری کی تاریخ ہے ، استعفیٰ دے دیں۔