Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک کو تباہ کرنے میں نواز شریف اور اس کی حکومت ملوث ہے ، شیخ رشید

ملک کو تباہ کرنے میں نواز شریف اور اس کی حکومت ملوث ہے ، شیخ رشید
October 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو تباہ کرنے میں نواز شریف اور اس کی حکومت ملوث ہے، لٹیروں،چوروں،بے ایمانوں نے 10 سال ملک کو لوٹا ہے، 45دنوں میں عمران خان اور اس کی حکومت جتنی کارکردگی دکھا سکتے تھے دکھائی۔عمران خان ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، سی پیک پاکستان اور چین کا پل بنے گا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ کسی حکومت نے ضمنی الیکشن میں مداخلت نہیں کی، ملکی خزانوں کو لوٹ کر جو آج دیوتا بنا ہوا ہے اس کا سب سے زیادہ احتساب ہونا چاہئے،اربوں ڈالر ملک کے چوری ہو گئے ہیں۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس پاکستان  میاں ثاقب نثار زبردست انسان ہیں ،  ہم ہر صوبےمیں 4 انڈسٹریل زون بنائیں گے ، بھارت کو شکست دینے کیلئے پاکستان ریلوے کو اپنے قدموں پر کھڑاکرنا ہوگا۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگوں کیلئے موہجوداڑو اور روہی ایکسپریس کا افتتاح کرنے آیا ہوں،خواہش ہے کہ کراچی کے مزدوروں کیلئے لانڈھی سے شٹل ٹرین چلاؤں ، سکھر کی پٹڑی کی کسی کو فکر نہیں ، ملتان اور سکھر کی پٹڑی میں جہاں چھوڑ کر گیا تھا وہ وہیں پر کھڑی ہیں ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔