Monday, October 3, 2022

ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے میدان میں نکلے ہیں، فضل الرحمن

ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے میدان میں نکلے ہیں، فضل الرحمن
لاڑکانہ (92 نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے میدان میں نکلے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے اوچھے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن جماعتیں مرعوب ہوجائیں گی۔ سندھ حکومت نے انکوائری کو قبول کیا لیکن سوالات اپنی جگہ باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت الیکشن میں منتخب ہی نہیں ہوئی، میری شرافت مجھے اجازت نہیں دیتی کہ میں وفاق کے الزامات کا جواب دوں۔ قائد پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ این آر او ہم نہیں وہ ہم سے مانگ رہے ہیں اور ہم انہیں این آر او نہیں دے رہے۔