Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک کا کونہ کونہ نکھاریں گے : نوازشریف

ملک کا کونہ کونہ نکھاریں گے : نوازشریف
December 17, 2016

 لاہور(92نیوز)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے لاہور میں پاکستان کے سب سے جدید  گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کر دیا کہتے ہیں ملک کا کونہ کونہ نکھاریں گے۔

تفصیلات کےمطابق رقص کرتے فوارے اس پر رنگین روشنیاں ہر سو سبزہ قدرت کے سب رنگے لئے پھول گریٹر اقبال پارک کی خوبصورتی کے کیا کہنے۔

125ایکڑ رقبے پر محیط گریٹر اقبال پارک ملک کا سب سے جدید پارک ہے جہاں عوام کی تفریح کیلئے دلفریب قدرتی مناظر کو ایسی شکل میں ڈھالا گیا ہے کہ دیکھنے والا آنکھ جھپکے اوپن ائیر جم ا ور فوڈ کورٹ بھی تحریک پاکستان کے ہیروز کا میوزیم بھی ہے۔ پارک کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پارک انتظامیہ کومشورہ دیا کہ وہ یہاں لکھ کر لگا دیں کہ یہ اب دھرنے کی جگہ نہیں ہے۔

افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور صوبائی کابینہ کے وزراءبھی شریک ہوئے۔