لاہور ( 92 نیوز ) آئی سی سی ایوارڈز اپنے نام کرنے والے کھلاڑی اپنی کامیابیوں پر خوشی سے پھولے نہ سما رہے ۔ پاکستان کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نام روشن کرنے پر فخر ہے ۔
ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی بولے کرکٹ کا عظیم ترین ایوارڈ سرگیری سوبرز ٹرافی اپنے نام کرنے پر خوش ہوں ۔
ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر قرار دیے جانے والے اسٹیون اسمتھ کہتے ہیں ایشز سیریز جیتنے کیساتھ ایوارڈ اپنے نام کرنے سے خوشی کا مزہ دوبالا ہو گیا ۔
شاندار پرفارمنس دکھانے والے ویرات کوہلی کو آئی سی سی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا۔