Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک کا نام روشن کرنیوالے ہی اصل لیڈر ہیں:نوازشریف

ملک کا نام روشن کرنیوالے ہی اصل لیڈر ہیں:نوازشریف
July 4, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے  چیمپئنز ٹرافی کے فاتحین کو اصل وزیر اعظم قرار دے دیا۔کہتے ہیں ملک کا نام روشن کرنے والے ہی قوم کے اصل لیڈر ہیں۔  گراس روٹ لیول پر گراؤنڈز کی کمی کا احساس ہے بچپن میں اس تکلیف سے گزر چکے ہیں جتنی تکلیف گراؤنڈ سے نکالے جانے پر ہوئی تھی اتنی تو پاناما کیس پر نہیں ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق چیمپئنز کے اعزاز میں تقریب وزیراعظم کاہلکا پھلکا انداز نوازشریف نے یادیں تازہ کیں کھلاڑیوں کوخراج تحسین پیش کیا اصل وزیراعظم بھی قرار دے دیا۔

وزیراعظم نے ہرارے میں کرکٹ کھیلنے کا ذکر کیا کتنا اسکور کیا تھا یہ  بھی بتادیا سرفراز احمد کو سرفراز احمد خان کہہ کر پکارتے رہے۔

وزیراعظم نےاپنے خطاب میں سیاسی تڑکا بھی لگایا باؤنسر برداشت نہ کرنے کی بات کرکے مخالفین کو پیغام بھی پہنچایا۔

گراؤنڈز کی کمی کا تذکرہ چلا تونوازشریف نےکھلاڑیوں کی تکلیف کو تسلیم کیاپھر اپنا ایک واقعہ بھی سنادیا۔ وزیراعظم نے اپنی حکومت کے منصوبوں کا ذکر کیا قوم کو روشن مستقبل دینے کا وعدہ بھی کیا۔