Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 37 افراد میں کورونا کی تشخیص

ملک میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 37 افراد میں کورونا کی تشخیص
February 8, 2021

لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس سے مزید 59 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 37 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 37 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 59 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 26 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 511 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 47 ، پنجاب میں 1 لاکھ 60 ہزار 935 ، کے پی کے میں 68 ہزار 531 ، بلوچستان میں 18 ہزار 869 ، اسلام آباد میں 41 ہزار 994 ، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 219 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 916 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 92.1 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 11 ہزار 502 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 983 ہے۔ سندھ میں 19 ہزار 370 ، پنجاب 8 ہزار 350 ، کے پی کے میں 2 ہزار 462 ، اسلام آباد 1 ہزار 273 ، گلگت بلتستان 19 ، بلوچستان 92 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 417 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ہزار 149 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 82 لاکھ 24 ہزار 869 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔