Friday, October 7, 2022

ملک میں ہر چیز مہنگی ماسوائے موت کے، سراج الحق

ملک میں ہر چیز مہنگی ماسوائے موت کے، سراج الحق
اسلام آباد (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں ہر چیز مہنگی ہوگئی، بس موت سستی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں کراچی بچاؤ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کفن کی قیمت میں بھی 17 فیصد اضافہ کردیا۔ عوام کو ٹائیگر فورس کی نہیں، آٹا اور چینی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل وزیراعظم نے فرمایا میں خود مافیا کو دیکھوں گا، وزیراعظم نے مافیا کو کیا دیکھنا ہے، وہ تو ان کے دائیں بائیں موجود ہیں