Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں ہر سطح پر کرپشن کی منڈی لگی ہے جو ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے ، مریم اورنگزیب

ملک میں ہر سطح پر کرپشن کی منڈی لگی ہے جو ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے ، مریم اورنگزیب
January 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ملک میں ہر سطح پر کرپشن کی منڈی لگی ہے جو ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے۔

لیگی رہنما اور ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ آج پیسہ کھلاؤ تو آپ کا بچہ تعلیم حاصل کر سکتا ہے، پیسہ کھلاؤ تو بیمار بچے کو ہسپتال لے جا سکتے ہو۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پہ جھوٹ بولتے کرپٹ عمران صاحب سمیت جھوٹے کرائے کے ترجمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

 انہوں نے کہا عمران صاحب نے جھوٹ پر جھوٹ بولا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ڈیٹا وزیراعظم نواز شریف کے دور کا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا ڈیٹا بھی نوازشریف کے سر تھونپنے سے پتہ چل گیا کہ عمران صاحب کے جھوٹ کی کوئی انتہا نہیں۔ عمران صاحب نے نہ صرف خود جھوٹ بولا بلکہ کرائے کے ترجمانوں کی فوج ظفر موج کو بھی مسلسل جھوٹ بولنے کا ٹاسک دیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔