Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک میں گیس بحران، چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

ملک میں گیس بحران، چولہے ٹھنڈے پڑ گئے
December 22, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ملک میں گیس بحران آ گیا۔ گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔

کراچی کی انڈسٹری اور گھریلو صارفین گیس سے محروم ہیں۔ پنجاب میں بھی گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہیں۔ شدید مشکلات کا شکار عوام کی آواز ایوانوں تک نہ پہنچ سکی۔ سردی آتے ہی لوگوں کے مسائل مزید بڑھ گئے۔ گوجرانوالہ میں بھی گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ رک نہ سکا۔ خواتین کو امورخانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر کوئٹہ اور پشاور میں بھی شہری پتھر کے زمانے میں پہنچ گئے۔ لکڑیاں جلانے سے گھر اور برتن سیاہ ہو گئے۔ شدید سردی میں لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے دھوئیں میں جھونک دیا۔