Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 508 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 508 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص
February 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس مزید 31 جانیں نگل گیا۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں ایک ہزار 508 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 508 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 31 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 833 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 540 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 48 ہزار 919 ، پنجاب میں 1 لاکھ 59 ہزار 311 ، کے پی کے میں 67 ہزار 803 ، بلوچستان میں 18 ہزار 840 ، اسلام آباد میں 41 ہزار 655 ، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 100 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 912 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.9 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 5 ہزار 818 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 889 ہے۔ سندھ میں 18 ہزار 866 ، پنجاب 9 ہزار 569 ، کے پی کے میں 2 ہزار 638 ، اسلام آباد 1 ہزار 306 ، گلگت بلتستان 16 ، بلوچستان 108 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 386 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 44 ہزار 173 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 80 لاکھ 85 ہزار 427 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔