Saturday, July 27, 2024

ملک میں کہیں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ، وفاقی وزیر پٹرولیم

ملک میں کہیں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ، وفاقی وزیر پٹرولیم
December 11, 2018
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کی کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ، سوئی سدرن میں 13فیصد گیس چوری ہوتی ہے ۔ قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ  سوئی سدرن میں 13 فیصد گیس چوری  سے سالانہ 26 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، اس کے سدباب کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ  جن علاقوں میں گیس کا کم پریشر ہے وہاں پر ایک مسئلہ کم قطر کی گیس پائپ لائن بھی ہے کیونکہ یہ لائنیں جب سے ڈالی گئی تھیں اس کے بعد آبادی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس کو تبدیل کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے بتایا کہ گیس کے کم دباؤ کا مسئلہ ہے، یہ مسئلہ صرف ان علاقوں کے لئے نہیں بلکہ دیگر شہروں کے لئے بھی ہے۔ آبادیوں میں اضافہ، ہجرت سمیت دیگر اس کی وجہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں  ،سوئی سدرن نے 23 کلومیٹر تک پائپ لائن 8 انچ سے بڑھا کر 12 انچ کردی ہے جبکہ 12 انچ سے بڑھا کر 24 انچ کی ہے اور گیس پائپ لائنیں بھی بچھائی جارہی ہیں،اس سے بہتری آئے گی ۔