Friday, September 30, 2022

ملک میں کورونا کے وار کم ہونے لگے، مزید 40 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا کے وار کم ہونے لگے،  مزید 40 افراد جاں بحق
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز کا زور ٹوٹنے لگا۔ایک لاکھ 78 ہزار 737 افراد صحتیاب ہوگئے۔ ایک دن میں 2 ہزار 145 کیسز اور 40 اموات رپورٹ ہوئیں۔ کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 914 تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 145 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 914 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 913 ہوگئی۔ پنجاب میں 88 ہزار 539، خیبرپختونخوا 31 ہزار 217، اسلام آباد میں 14 ہزار 402، بلوچستان 11 ہزار 322، گلگت بلتستان میں 1750 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1771 ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 افراد جان لیوا مرض  کا شکار ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 5426 ہو گئی ۔۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 2051 افراد، سندھ میں 1888، خیبرپختونخوا 1120، بلوچستان 127، اسلام آباد 156، گلگت بلتستان 38 اور آزاد کشمیر میں 46 افراد دم توڑ گئے۔ جاری اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار 737 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 262 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر 16 لاکھ 52 ہزار 183 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔