Tuesday, September 17, 2024

ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ، وزیراعظم نے خبردار کر دیا

ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ، وزیراعظم نے خبردار کر دیا
July 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے خدشے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے خبردار کر دیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ماسک کے استعمال سے ہم کورونا کی چوتھی لہر سے بچ سکتے ہیں۔ احتیاط نہ کی گئی تو پابندیاں لگانا پڑیں گی۔ دوبارہ لاک ڈاؤن سے بچنے کیلئے احتیاط کرنا ہو گی۔

 وزیراعظم نے کہا اس وقت کورونا کا سب سے بڑا خطرہ بھارتی قسم ہے۔ چوتھے فیز سے نکل گئے تو ملک بہتری کی جانب گامزن ہو جائے گا۔