Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں کورونا کی چوتھی لہر مزید 53 جانیں نگل گئی

ملک میں کورونا کی چوتھی لہر مزید 53 جانیں نگل گئی
August 9, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مزید 53 جانیں نگل گیا۔ 4 ہزار 40 نئے کیسزسامنے آئے۔ مثبت کیسز کی شرح7.54 فیصد تک پہنچ گئی، ایک دن میں 53 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 64 ہزار 680، سندھ میں 4 لاکھ 400، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 48 ہزار 619، بلوچستان میں 31 ہزار 177، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 796، اسلام آباد میں 90 ہزار 660 جبکہ آزاد کشمیر میں 27 ہزار 288 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 528 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 64 ہزار 404 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ایک دن میں مثبت کیسز کی شرح 7.54 فیصد رہی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 298 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 53 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار 918 ہوگئی ہے۔ سندھ میں گزشتہ روز سب سے زیادہ اموات 26 ۔خیبرپختونخوا میں 16، پنجاب میں 7، اسلام آباد میں 2 جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔