Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں کورونا پھر بے قابو ، مزید 102 افراد انتقال کر گئے

ملک میں کورونا پھر بے قابو ، مزید 102 افراد انتقال کر گئے
August 12, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا پھر بے قابو ہونے لگا۔ مزید 102 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار 934 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں کیسز کی کل تعداد 4 لاکھ 61 ہزار 9 ، پنجاب میں 3 لاکھ 68 ہزار 195 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 26 ، اسلام آباد میں 92 ہزار 233 ، گلگت بلتستان میں9 ہزار 43 ، بلوچستان میں31 ہزار 341 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 28 ہزار 347 ہو چکی ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 102 اموات سامنے آئی ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 187 ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ اموات سندھ میں 41 ، پنجاب میں 36 ، کے پی میں 16 ، آزاد جموں و کشمیر میں 4 ، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ اسلام آباد میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔   

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایک دن میں 59 ہزار 397  افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ایک کروڑ 66 لاکھ 75 ہزار 527 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 450 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں ۔ 5 ہزار 42 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔