Friday, October 7, 2022

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 552 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 661 نئے کیسز سامنے آئے ۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 708 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 335 ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 595 ہو گئی ہے ۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 571 ، پنجاب میں 1 لاکھ 330 ، کے پی کے میں 38 ہزار 219 ، بلوچستان میں 15 ہزار 480 ، اسلام آباد میں 17 ہزار 122 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2980 اور گلگت بلتستان میں 3893 ہے ۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 33 ہزار 898 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 37 لاکھ 95 ہزار 287 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے جبکہ 784 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔