Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات بارہ ہزار ایک سو پچاسی تک جا پہنچیں

ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات بارہ ہزار ایک سو پچاسی تک جا پہنچیں
February 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس سے مزید ستاون افراد زندگی ہار گئے۔ مجموعی اموات بارہ ہزار ایک سو پچاسی تک جا پہنچیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 502 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 57 افراد جان کی بازی ہار گئے  جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 185 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 93 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 52 ہزار 296 ، پنجاب میں 1 لاکھ 62 ہزار 391 ، کے پی کے میں 68 ہزار 972 ، بلوچستان میں 18 ہزار 898 ، اسلام آباد میں 42 ہزار 279 ، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 334 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 923 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 92.4 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 16 ہزار 683 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 30 ہزار 225 ہے۔ سندھ میں 18 ہزار 910 ، پنجاب 7 ہزار 422 ، کے پی کے میں 2 ہزار 63 ، اسلام آباد 1 ہزار 282 ، گلگت بلتستان 22 ، بلوچستان 82 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 444 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 37 ہزار 452 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 83 لاکھ 25 ہزار 543 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔