Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہزار 128 ہو گئی

ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہزار 128 ہو گئی
March 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے 52 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہزار 128 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 579 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 52 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 128 تک پہنچ گئی ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 14 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 164 ، پنجاب میں 1 لاکھ 75 ہزار 51 ، کے پی کے میں 73 ہزار 258 ، بلوچستان میں 19 ہزار 97 ، اسلام آباد میں 45 ہزار 78 ، آزاد جموں و کشمیر میں 10 ہزار 409 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 مریض ہیں ۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 94.8 فیصد رہی ۔ اب تک 5 لاکھ 56 ہزار 769 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 117 ہے ۔ سندھ میں 6 ہزار 281 ، پنجاب 5 ہزار 789 ، کے پی کے میں 2 ہزار 213 ، اسلام آباد 2 ہزار 3 ، گلگت بلتستان 5 ، بلوچستان 118 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 708 فعال کیسز ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 37 ہزار 998 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 91 لاکھ 35 ہزار 393 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔