Tuesday, November 28, 2023

ملک میں کورونا نے مزید 16 جانیں لے لیں، مجموعی اموات 159 ہوگئیں

ملک میں کورونا نے مزید 16 جانیں لے لیں، مجموعی اموات 159 ہوگئیں
April 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا نے مزید 16 جانیں لے لیں، مجموعی اموات 159 ہوگئیں، چوبیس گھنٹے میں 514 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد سات ہزار 993 تک جا پہنچی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب میں تین ہزار649،  سندھ میں دو ہزار 355اور خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 137 افراد زیرعلاج ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ تین ہزار649،  سندھ میں دو ہزار 355اور خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 137 افراد زیرعلاج ہیں۔ اسلام آباد میں 171 ، بلوچستان میں 376، گلگت بلتستان میں 257 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 48 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق مجموعی طور پر 37 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 63 فیصد مقامی طور پر پھیلے مُلک بھر میں اب تک 1868 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ اب تک سندھ میں 48، پنجاب میں 41، کے پی کے میں 60 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 5 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 2 مریض دم توڑ گئے۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک کے 590 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 2160 مریض زیر علاج ہیں۔ مُلک میں کورونا وائرس کے 47 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔