Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں کورونا مزید 67 جانیں نگل گیا

ملک میں کورونا مزید 67 جانیں نگل گیا
August 6, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4745 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار 745 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کیسز کی مجموعی 10 لاکھ 58 ہزار 405 تک پہنچ گئی۔ 9 لاکھ 54 ہزار711 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایکٹو کیسز 79 ہزار 992 ہو گئے۔ سندھ میں 48 ہزار 251 ، پنجاب میں 15 ہزار 718 ، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 480 ، اسلام آباد میں 4 ہزار 617 ہو گئے۔ اسکے علاوہ گلگت بلتستان میں 826 ، بلوچستان میں ایک ہزار 444 اور آزاد جموں و کشمیر میں 3 ہزار 656 ایکٹو کیسز ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 67 اموات سامنے آئی ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 702 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایک دن میں 57 ہزار 981 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 409 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں جبکہ4 ہزار 600 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔