Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں کورونا سے مزید 31 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک میں کورونا سے مزید 31 افراد جان کی بازی ہار گئے
February 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے، ایک دن میں 31 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب اور سندھ میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ ایک ہزار 404 نئے کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.2 فیصد رہی۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز 25 ہزار 635 ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے ایک ہزار 404  نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 31 افراد جان کی بازی ہارگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 307 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 29 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 511 ، پنجاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 833، کے پی کے میں 69 ہزار 778، بلوچستان میں 18 ہزار 929، اسلام آباد میں 42 ہزار 590، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 448 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.2 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 25 ہزار 87 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 635 ہے۔