Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 488 ہو گئی

ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 488 ہو گئی
February 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا مزید 52 جانیں نگل گیا۔ اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 488 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 272 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 52 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 488 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 261 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 678 ، پنجاب میں 1 لاکھ 65 ہزار 716 ، کے پی کے میں 70 ہزار 306 ، بلوچستان میں 18 ہزار 958 ، اسلام آباد میں 43 ہزار 29 ، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 629 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 945 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.5 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 30 ہزار 597 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار 176 ہے۔ سندھ میں 13 ہزار 44 ، پنجاب 6 ہزار 934 ، کے پی کے میں 2 ہزار 51 ، اسلام آباد 1 ہزار 512 ، گلگت بلتستان 30 ، بلوچستان 91 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 514 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 36 ہزار 543 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 85 لاکھ 67 ہزار 761 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔