Monday, December 5, 2022

ملک میں کرپشن کی بنیاد فوجی حکومتوں نے رکھی !!! حکومت لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کر رہی: خورشید شاہ

ملک میں کرپشن کی بنیاد فوجی حکومتوں نے رکھی !!! حکومت لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کر رہی: خورشید شاہ
کراچی (92نیوز) لوڈ شیڈنگ پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی برہم ہو گئے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کررہی، آصف علی زرداری نے ایک مائنڈ سیٹ اور آمروں کے خلاف بات کی، مفاہمتی پالیسی جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے بھی آصف زرداری کی صفائی میں وضاحتی بیان دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے ایک مائنڈسیٹ اور آمروں کےخلاف بات کی تھی جبکہ ملک میں کرپشن کی بنیاد آمروں نے رکھی۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے حکومت کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنا ہی نہیں چاہتی، 2018ءتک بھی بجلی کامسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ اپوزیشن لیڈرنے آصف زرداری کادفاع کرتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری نے ایک مائنڈ سیٹ اور آمروں کیخلاف بات کی تھی، موجودہ فوجی قیادت کےخلاف نہیں۔ خورشیدشاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کےخلاف انتقامی کارروائیاں نئی بات نہیں، حکومت کیساتھ مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی۔