Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک میں کافی حد تک معاشی استحکام آگیا  ، گورنر اسٹیٹ بینک

ملک میں کافی حد تک معاشی استحکام آگیا  ، گورنر اسٹیٹ بینک
June 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ ملک میں کافی حد تک معاشی استحکام آ گیا، روپے کی قدر کم ہونے سے تجارتی خسارہ بھی کم ہوا،مارکیٹ بیس سسٹم پالیسی ہمارے لئے بہتر ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رضا باقر کی پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے   آئی ایم ایف معاہدے کو خوش آئند تو ملک میں معاشی استحکام کی خوشخبری سنا دی۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملک میں کافی حد تک معاشی استحکام آ گیا، غیر یقینی کی صورتحال ختم کر کے دم لیں گے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر کو ایک جگہ رکھنے کی پالیسی پر تنقید کی، کہتے ہیں روپے کی قدر میں کمی سے بیرونی خسارہ بھی کم  ہوا ہے، اس سے مقامی صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا۔ رضا باقر کا کہنا تھا کہ ان کی تقرری پر آئی ایم ایف نےکوئی زور نہیں دیا، پاکستان کے علاوہ ان کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت نہیں ہے۔