Friday, June 9, 2023

ملک میں ڈالر کی قلت کے باوجود 5 ماہ میں ریکارڈ گاڑیاں درآمد

ملک میں ڈالر کی قلت کے باوجود 5 ماہ میں ریکارڈ گاڑیاں درآمد
December 13, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں ڈالر کی قلت کے باوجود 5 ماہ میں ریکارڈ گاڑیاں درآمد کرلی گئیں۔

ایک طرف ملک میں ڈالرز کی کمی تو دوسری طرف ڈالر میں درآمدی گاڑیوں کی بھرمار ہے۔ آئی ایم ایف کا سالانہ قرضہ دو ارب ڈالر ہے جبکہ رواں مالی سال عوام نے اس قرض کے برابر مالیت کی گاڑیاں امپورٹ کر لیں۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق مالی سال 2020-21 میں 10513 مختلف ماڈلز کی نئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں درآمد کی گئیں۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ مالی سال 1680، 2019 میں 3716 اور 2018 میں 7420 گاڑیاں امپورٹ کی گئیں۔ رواں مالی سال 10157 کاریں اور جیبیں امپورٹ کی گئیں۔ ذرائع وزارت تجارت نے بتایا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں کیلئے 90 فیصد پُرزہ جات بھی باہر سے درآمد کی گئیں۔