Monday, August 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23 مریض انتقال کر گئے

ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23 مریض انتقال کر گئے
June 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23 مریض انتقال کر گئے ۔ 735 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 153 رہ گئی۔ سندھ میں 19 ہزار 301 ، پنجاب میں 8 ہزار 627 ، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 822 ، اسلام آباد میں 958 ، گلگت بلتستان 221، بلوچستان میں 797 اور آزاد جموں و کشمیر میں 427 ایکٹو کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا سے 23 افراد جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 11 اور سندھ میں 9 اموات ہوئیں۔ ایک دن  میں 41 ہزار 133 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 1.78 فیصد  رہی۔

این سی او سی حکام  کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت 253 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ 2 ہزار 201 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 9 لاکھ 56 ہزار 392  ہو گئی ہے۔ 9 لاکھ  ایک ہزار 985 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔