Tuesday, April 30, 2024

ملک میں چار کروڑ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا سنگ میل عبور

ملک میں چار کروڑ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا سنگ میل عبور
August 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں چار کروڑ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا سنگ میل عبور کر لیا گیا۔

چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے ٹویٹ میں لکھا ویکسین کا چوتھا کروڑ صرف نو روز میں پورا ہوا۔ شاباش پاکستان ، ڈوز لگوائیں تاکہ پاکستان سے وبا کا خاتمہ کیا جا سکے۔

 ادھر ملک میں نو اور دس محرم کو ویکسی نیشن مراکز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چودہ اگست کو ویکسی نیشن سنٹرز کھلے رہیں گے۔