Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملک میں پہلی بار ایک روز میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

ملک میں پہلی بار ایک روز میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز
May 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں پہلی بار ایک روز کے دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 1297 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 18 ہزار 114 ہوگئی، مزید 32 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 417 تک جا پہنچی۔ پنجاب میں 6 ہزار 733، سندھ 6 ہزار 675 اور خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 799کیسز ہیں،، ملک بھر میں 4 ہزار 715 افراد صحت یاب ہو چکے۔